مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقے داوئی ٹاؤن سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1873042
آپ کا تبصرہ